کاروار:22/فروری (ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع کے 4معاون زونلس پر شہریوں کو بندوق چلانے کی تربیت دینے کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس کے لئے خواہش مند حضرات اپنا نام درج کرواسکتے ہیں۔
پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جو لوگ لائسنس رکھتے ہیں اور جنہیں لائسنس چاہئے ایسے لوگ اپنا نام درج کرکے مندرجہ ذیل تربیتی کیمپ میں شرکت کرسکتےہیں۔ کاروار زون میں 28فروری سے 6مارچ تک تربیتی کیمپ ہوگا ، نام درج کرنے کے لئے ڈی سی پی کاروار 9480805220، 08385-226416سے رابطہ کریں۔ سرسی زون میں فروری 14سے 20تک کیمپ ہوگا نام درج کرنےکے لئے ڈی ایس پی سرسی 9480805222،08384-226424 اسی طرح ڈانڈیلی زون میں اپریل 11سے 17تک منعقد ہونےو الے کیمپ میں شرکت کےلئے ڈی ایس پی ،9480805223، 08284-231595پر رابطہ کرکے اپنانام درج کراسکتے ہیں۔ جب کہ بھٹکل میں یہی کیمپ 28فروری سے 3مارچ تک منعقد ہوگا جس میں شرکت کے خواہش مند حضرات بھٹکل ڈی ایس پی 9480805221،08385-226413پر رابطہ کرکے اپنا نام درج کرواسکتے ہیں۔
جو شہری بندوق چلانے کی تربیت حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے علاقہ کی ڈی ایس پی آفیس پہنچ کر مقام اور دیگر جانکاری حاصل کریں